سیاحتی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے

muhammad ali محمد علی پیر 13 اکتوبر 2025 22:05

سیاحتی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے
گلگت بلتستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء) سیاحتی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کی شب کو گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 25کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان کے شمال مشرق میں 90 کلومیٹر دور تھا۔

متعلقہ عنوان :