
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سعودی وفد کی میزبانی جوپاکستان میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے
پیر 13 اکتوبر 2025 22:17

(جاری ہے)
لاہور میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی قیادت، صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات نے سعودی وفد سے براہِ راست ملاقاتیں کیں۔
ان نشستوں میں پاکستان میں معاشی مواقع، سرمایہ کاری کے لیے تیار شعبہ جات، اور باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاص طور پر زراعت و فوڈ سیکیورٹی، کارپوریٹ فارمنگ، سیاحت و ہاسپٹیلٹی، تعلیم و صحت، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی و مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں مشترکہ منصوبہ جات پر بات چیت ہوئی۔جیسے جیسے پاکستان میں ترقی کے نئے دروازے کھل رہے ہیں ملک کا بینکنگ سیکٹر حکومتِ پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے PBA کی قیادت میں سرگرم عمل ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔گزشتہ برسوں میں بینکنگ صنعت نے نمایاں جدت والے اقدامات کیے ہیں، خاص طور پر مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن میں کراس بینک eKYC، فنانشل ڈیٹا ایکسچینج، اور فِن ٹیک شراکت داری جیسے اقدامات کے نتیجے میں مالی شمولیت میں قابلِ ذکر اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ سہ ماہی میں 2.41 ارب ڈیجیٹل ریٹیل لین دین جن کی مجموعی مالیت 164 کھرب روپے سے زائد ہے، اس بات کا ثبوت ہیں کہ بینکنگ صنعت پاکستان کی کیَش لیس اور دستاویزی معیشت کی جانب پیش رفت میں کس حد تک سرگرم ہے۔پاکستان کے سرمایہ کاری وژن کے مطابق، بینکنگ سیکٹر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SME) اور زرعی فنانسنگ میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ۔ یہ دونوں شعبے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے زبردست مواقع فراہم کرتے ہیں۔ کریڈٹ گارنٹی اسکیمز اور سپلائی چین فنانسنگ کے ذریعے بینک اب 3 لاکھ سے زائد SMEs کی معاونت کر رہے ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 57 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے، جبکہ SME فنانسنگ میں جون 2025 تک 41 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے ۔ اسی طرح، زرعی قرضہ جات 2.5 کھرب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں، جس سے 29 لاکھ کسان براہِ راست مستفید ہو رہے ہیں۔ یہ پیش رفت جامع ترقی اور پائیدار سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے میں بینکنگ سیکٹر کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتی ہیں، جو پاکستان کو اسٹریٹجک غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش منزل بناتی ہیں۔اجلاس کے دوران پاکستان کی معیشت میں بینکنگ انڈسٹری کے مرکزی کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ یہ شعبہ ملک کا سب سے بڑا ٹیکس دہندہ ہے، جو جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مؤثر ٹیکس شرحوں (55 سے 59 فیصد کے درمیان) کے ساتھ 6 ارب امریکی ڈالر کے قریب ٹیکس ادا کرتا ہے ۔ بینکنگ انڈسٹری ملک کے مالی خسارے کی بڑی حد تک فنانسنگ کر کے مالی استحکام، معاشی نمو، اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔تقریب کے دوران سعودی وفد اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے درمیان دو مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے، جن کا تعلق تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون سے ہے۔ اجلاس کے اختتام پر PBA، SIFC، اور پاکستانی کاروباری برادری نے پائیدار سعودی سرمایہ کاری کے فروغ، دوطرفہ تجارت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے، اور باہمی ترقی کے نئے دور کے آغاز کے عزم کا اظہار کیا ۔جو سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کے ایک نئے باب کی بنیاد رکھتا ہے۔اختتام
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے بارے میں:
1953 میں قائم ہونے والی پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (PBA) ملک کے بینکنگ سیکٹر کی نمائندہ تنظیم ہے، جو پاکستان میں بینکنگ آپریشنز اور مالیاتی خدمات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔PBA اپنے ارکان کے اجتماعی مفادات کو فروغ دیتی ہے اور پالیسی سازی، ریگولیٹری تعاون، اور صنعتی اشتراک میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔یہ شعبہ نہ صرف ملک کا سب سے بڑا ٹیکس دہندہ ہے بلکہ پاکستان کی معاشی استحکام اور پائیدار ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔بینکنگ انڈسٹری کارپوریٹ سماجی ذمے داری (CSR) میں بھی سب سے آگے ہے، جو تعلیم، صحت، ماحولیاتی تحفظ اور آفات سے بچاؤ کے منصوبوں میں سب سے زیادہ تعاون فراہم کرتی ہے۔
PBA مالی شمولیت، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے جدت اور شراکت داری کے ذریعے پُرعزم ہے۔ اس کی کاوشیں پاکستان کے معاشی نظام کو مضبوط بنانے، قومی ترجیحات کی تکمیل، اور عوام کی خوشحالی میں کردار ادا کرنے کے لیے جاری ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سعودی وفد کی میزبانی جوپاکستان میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے
-
ملک میں انٹرنیٹ سروس میں 18 گھنٹے کیلئے شدید تعطل پیدا ہونے کا امکان
-
کیا ٹی ایل پی کریک ڈاؤن حکومتی پالیسی میں تبدیلی کی علامت ہے؟
-
پنجاب میں اہم شاہراہوں کی بندش سے متعلق پنجاب حکومت کا اہم اعلان
-
نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بیرون ملک سفرنہیں کرسکیں گے
-
پنجاب میں کل نجی وسرکاری سکول معمول کے مطابق کھلیں گے، وزیرتعلیم پنجاب
-
شزافاطمہ خواجہ نے دبئی میں جیٹکس گلوبل 2025 میں پاکستان پویلین نے افتتاح کردیا
-
سی ڈی اے کی جانب سے بغیر ادائیگی لوگوں سے زمین لینے کا انکشاف
-
شاہ محمود قریشی پر اسلام آباد میں کتنے مقدمات درج ہیں رپورٹ عدالت میں پیش
-
آفات کے خطرے میں کمی پائیدارترقی کے حصول اورموسمیاتی لچک کی تعمیرکیلئے ناگزیر ہے، اسحاق ڈار
-
مصر، شہبازشریف کی شرم الشیخ میں متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں،غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار
-
صدرآصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر نیل ہاکنزکی الوداعی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.