اسرائیلی فوج کی غرب اردن کے مختلف شہروںمیں چھاپہ مارکارروائیاں، 30 فلسطینی گرفتارکرلئے

پیر 16 اپریل 2018 17:43

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کم سے کم 30 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جن میں تین فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق پیرکو غرب اردن کے مختلف شہروں میں تلاشی کی کارروائیوں میں صہیونی فوج نے گھروں سے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے۔

قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں جلزون پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے رمزی ھانی دلاش، ضیا الشنی، ایسر رامی صبحی زید، انس ایاد علیان اور سلواد سے عدی عمر حامد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں کو راس العین اور شاہراہ غرناطہ سے حراست میں لیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے متعد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ گرفتار ہونے والے ایک شہری کی شناخت احمد عمیرہ کے نام سے کی گئی ہے۔نابلس ہی میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ سے احمد طالب مسکاوی عوریف سے احمد محمد شحادہ، قلقیلیہ کے قصبے عزون سے سعد مصطفیٰ ذرہ شریم، محمود برہم، احمد صبری بدوام، جنین سے احمد حکم کمیل، امجد الدامونی، مصطفیٰ الدبعی اور محمد عماد طزازعہ اور الخلیل شہر سے نصر محمدالرجوب، یونس محمد الرجوب، دو سگے بھائیوں خالد اور رشید فائز محیسن کو حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :