مغرب سے تعلقات بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، روس

اقوام متحدہ میں پیش امریکا، فرانس اور برطانیہ کی مجوزہ قرارداد کا بغور جائزہ ضرور لیا جائے گا ،نائب وزیرخارجہ

پیر 16 اپریل 2018 18:07

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) روس کے نائب وزیر خارجہ سیرگئی رائبکوف نے کہا ہے کہ اٴْن کی حکومت مغربی اقوام کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساںں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں رائبکوف نے کہاکہ شام کے معاملے پر اقوام متحدہ میں پیش کردہ امریکا، فرانس اور برطانیہ کی مجوزہ قرارداد کا بغور جائزہ ضرور لیا جائے گا لیکن انہوں نے کسی سمجھوتے کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :