
حکومت کے عوام دوست اور فلاحی منصوبوں کی بدولت پاکستان روشنیوں کا سفر طے کررہا ہے،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ
پیر 16 اپریل 2018 18:11

(جاری ہے)
گورنر نے کہا کہ مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کو آگے آکر ملک کو حقیقی معنوں میں ویلفیئر اسٹیٹ بنانے میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے، دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے لوگ نہ صرف دنیا بلکہ آخرت بھی سنواررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کی جیتی جاگتی تصویر ہے اور یہ تا قیامت قائم و دائم رہے گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ لائنز کلب مستحق اور ضرورت مند افراد کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کررہا ہے اس کے علاوہ کینسر جیسے مہلک مرض کی تشخیص کے لئے لائنز کلب سٹیٹ آف دی آرٹ میمو گرافی کی سہولت فراہم کررہا ہے ، کینسر کی جلد تشخیص سے اس مہلک مرض سے شفاء کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، مزید براں لائنز کلب بینائی سے محروم افراد کی بحالی کے لئے بھی سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائنز کلب کے ممبران دنیا بھر میں ناگہانی آفات سے نمٹنے، ایجوکیشن کے لئے فنڈنگ، شجر کاری جیسے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیںجو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے کہ فنانشل ٹائمز نے لائنز کلب کو دنیا بھر میں بہترین کام کرنے والی تنظیم قرار دیا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں بہت سی غیر سرکاری فلاحی تنظیمیں مستحق اور محروم طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہیں مگر لائنز کلب کی پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں خدمات قابل ذکر ہیں۔ گورنر پنجاب نے لائنز کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لائنز کلب کے ممبران میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔بعد ازاں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہائوس لاہور میں صدر احمد پور بار ایسوسی ایشن نذر حسین موہل کی قیادت میں 4رُکنی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے عدلیہ بحالی تحریک میں وکلاء کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم وکلاء کی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے حوالے سے وکلاء برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مساوات، باہمی رواداری، برداشت اور تحمل کی فضا ء کو فروغ دینے کے لئے وکلاء کو آگے آنا چاہئے۔اس موقع پر بار کے صدر نذر حسین موہل نے گورنر پنجاب کواحمد پور بار ایسوسی ایشن کا لائف ٹائم ممبر شپ دینے کا اعلان کیا۔ وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ گورنر نے کہا کہ حکومت وکلاء کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروہ سب سے بڑا خطرہ، پاکستان
-
یہودی تنظیم کا جرمن چانسلر پر اسرائیل کی حمایت کے لیے زور
-
غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ
-
عمرشاہ کی طبیعت کیسے بگڑی؟ انتقال کی رات کیا ہوا؟ چچا نے دکھ بھری داستان بیان کردی
-
اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
-
وزیراعظم شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کا تحریری حکم جاری
-
ن) لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا‘ عظمیٰ بخاری
-
پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلباء کی فیس معاف کرنے پر غور
-
چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
-
وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویزملک کا اوگرا ہیڈ آفس کا دورہ، ڈیجیٹائزیشن کی خامیاں دور کرنے، شفافیت یقینی بنانے اور مؤثر نگرانی کی ضرورت پر زور دیا
-
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں بھارتی پراکسی فِتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، آئی ایس پی آر
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں اہم موڑ ہے،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.