یواین ایچ سی آر نے پاکستان کودنیا بھرمیں پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے سب سے بڑاملک قراردیدیا

پیر 16 اپریل 2018 18:16

یواین ایچ سی آر نے پاکستان کودنیا بھرمیں پناہ گزینوں کی میزبانی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پناہ گزینوں کیلئے اقوامتحدہ کے ہائی کمشنرکے ادارہ (یواین ایچ سی آر) نے پاکستان کودنیا بھرمیں پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے سب سے بڑاملک قراردیاہے۔یواین ایچ سی آر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا بھرمیں پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے سب سے بڑاملک ہے اورزیادہ ترپناہ گزینوںکاتعلق افغانستان سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت 14لاکھ 50ہزارسے زائد افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہاہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان نے بلامشروط لاکھوں پناہ گزینوں کی اس وقت امداد کی تھی، اوراب بھی کررہاہے، جب افغانستان میں جنگ عروج پرتھی۔پاکستان نے پناہ گزینوں اورمتاثرہ افراد کوبہترین ممکنہ سہولیات فراہم کیں۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستان گزشتہ تین عشروں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہاہے، اسی طرح دیگر ممالک کے برعکس پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کی شرح بھی سب سے زیادہ ہے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ مارچ2002ء کے بعد سے لے کریواین ایچ سی آرنے 4.1ملین یا 41لاکھ افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں سہولت کاری فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :