
جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، وزیردفاع
مذاکرات 13 گھنٹے تک جاری رہے، 25 اکتوبر کو استنبول میں ملاقات کا فیصلہ، مزید ملاقاتوں اور امن و استحکام کیلئے مستقل مکینزم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا؛ قطری وزارت خارجہ
ساجد علی
اتوار 19 اکتوبر 2025
12:20

(جاری ہے)
قبل ازیں قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں، اس جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا، قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق قطر و ترکیہ کی ثالثی میں ہوا، دونوں ممالک نے آئندہ چند دنوں میں مزید ملاقاتیں کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے مستقل مکینزم بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے، جنگ بندی خطے میں پائیدار امن کے قیام کی مضبوط بنیاد فراہم کرے گی، امید ہے جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کا خاتمہ کرے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کی میزبانی میں مذاکرات کا پہلا دور قطری دارالحکومت دوحہ میں مکمل ہوا تھا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی، پاکستانی سکیورٹی حکام نے بھی وزیر دفاع کی معاونت کی، دوسری جانب افغان وفد کی سربراہی وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے کی، افغان انٹیلی جنس کے سربراہ مولوی عبدالحق بھی شریک ہوئے، سفارتی و سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے سب سے زیادہ مایوسی یقیناً بھارت کو ہوگی جس کی جاری سازشیں دھری کی دھری رہ گئیں۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت میں سبزی خوری: ذاتی انتخاب یا ذات پات کی سیاست؟
-
بھارت:کھانسی کے سیرپ سے بچوں کی اموات، دواسازی صنعت پر سوالیہ نشان
-
فرنچ مصور کوربے کے شاہکار کا مالک قطر، پیرس میوزیم کا انکشاف
-
جاپان، دن میں دو صرف گھنٹے اسمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت
-
پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر متفق
-
جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، وزیردفاع
-
عمران خان کی سابقہ خوشدامن اور جمائما کی والدہ 91 برس کی عمر میں چل بسیں
-
دوحہ مذاکرات کامیاب؛ پاکستان اور افغانستان کا فوری جنگ بندی پر اتفاق
-
پہلا ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ، پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوگیا
-
دہشتگردوں کیخلاف کاروائی نہ کرنا افغان حکومت کی مجبوری ہوگی، پاکستان مزید برداشت نہیں کرسکتا
-
غزہ کی بحالی میں خواتین اور لڑکیوں کا کردار مرکزی ہونا چاہیے، یو این ویمن
-
یمن: یو این عملے کے خلاف حوثیوں کے الزامات مسترد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.