- پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر متفق
پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر متفق
پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اتوار انیس اکتوبر کی صبح ایکس پر اپنے ایک پیغام میں جنگ بندی کی تصدیق کی، ’’پاکستان اور افغانستان کے مابین جنگ بندی معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا کہ افغان سرحد سے دہشت گردانہ حملے فوری طور پر روک دیے جائیں گے۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کا کہا ہے۔افغان طالبان کی انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کابل ان گروپوں کی حمایت نہیں کرے گا، جو پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں۔
(جاری ہے)
امن مذاکرات کا اگلا دور استنبول میں پچیس اکتوبر کو منعقد ہو گا، جس میں بقیہ معلاملات طے کیے جائیں گے۔
پاکستان
اور افغانستان کے مابین ایک ہفتے تک خونریز جھڑپیں جاری رہیں، جن میں درجنوں افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ پاکستان نے پہلے نو اکتوبر کو افغان سرزمین پر فضائی حملے کیے۔ اسلام آباد حکومت طالبان انتظامیہ پر پاکستانی طالبان کی پشت پناہی کا الزام لگاتی ہے۔