وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان انگلینڈ پہنچ گئے

پیر 16 اپریل 2018 18:18

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء)وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان انگلینڈ پہنچ گئے، تاریخ میں پہلی بار ساری کشمیری قیادت مقبوضہ کشمیر کے عوام کا مقدمہ اقوام عالم بالخصوص یورپی دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے وہاں پر موجود ہے اور18اپریل کو بھارتی وزیر اعظم کی برطانیہ آمد کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔

وزیر اعظم آزادکشمیر، اپوزیشن لیڈرچوہدی محمد یاسین، تحریک انصاف کے صدر بیرسٹر سلطان محمود،جماعت اسلامی کے عبدالرشید ترابی برطانیہ میں ہیں۔

(جاری ہے)

ساری سیاسی جماعتوں کے قائدین نے برطانیہ میں بھارتی وزیر اعظم کے خلاف مظاہرے کیلئے رابطے تیز کر دیے ہیں ۔ساری سیاسی جماعتیں یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہوکر وہاں کی سول سوسائٹی سے بھی رابطے کررہی ہیں۔

کشمیری نژاد برطانوری پارلیمینٹ کے رکن لارڈ نذیر احمد بھی مظاہرے کو کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہیں،لارڈ نذیر احمد نے ہی وزیر اعظم آزادکشمیر اور ساری کشمیری قیادت کو مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ برطانیہ مہذب اقوام کا ملک ہے اور وہاں پرامن احتجاج سے دنیا میں ایک موثر پیغام جائیگا۔ اسی سلسلہ میں آج وہاں آل پارٹیز کانفرنس اور تمام قائدین پریس کانفرنس بھی کرینگے ۔