ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹے اور اخلاقی طور پر صدارت کیلئے نااہل ہیں، جیمز کومی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارت کیلئے نااہل ہیں کیونکہ وہ خواتین کو محض گوشت کا ٹکرا سمجھتے ہیں، ٹرمپ کے نزدیک سچائی کی خاص اہمیت نہیں، وہ مسلسل جھوٹ بولتے رہتے ہیں اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بھی بنتے ہیں، ہمارے صدر کو قابل احترام شخصیت اور ملکی اقدار کا حامل ہونا چاہیے جن میں سب سے اہم سچائی کی صفت ہے، لیکن ٹرمپ اس خوبی پر پورا نہیں اترتے،سابق ڈائریکٹر ایف بی آئی کا انٹرویو جیمز کومی بہت جھوٹ بولنے والے انسان ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل

پیر 16 اپریل 2018 18:35

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2018ء) امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اخلاقی طور پر نااہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارت کے لیے نااہل ہیں کیونکہ وہ خواتین کو محض گوشت کا ٹکرا سمجھتے ہیں، ٹرمپ کے نزدیک سچائی کی خاص اہمیت نہیں، وہ مسلسل جھوٹ بولتے رہتے ہیں اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بھی بنتے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ’’ اے بی سی نیوز‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارت کے لیے نااہل ہیں کیونکہ وہ خواتین کو محض گوشت کا ٹکرا سمجھتے ہیں، ٹرمپ کے نزدیک سچائی کی خاص اہمیت نہیں، وہ مسلسل جھوٹ بولتے رہتے ہیں اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بھی بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

جیمز کومی نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ ٹرمپ دماغی طور پر نااہل ہیں یا وہ ڈیمنشیا(دماغی تنزلی) کے مرض میں مبتلا ہیں، میرے خیال سے وہ طبی طور پر نہیں بلکہ اخلاقی طور پر صدر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔ ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارے صدر کو قابل احترام شخصیت اور ملکی اقدار کا حامل ہونا چاہیے جن میں سب سے اہم سچائی کی صفت ہے، لیکن ٹرمپ اس خوبی پر پورا نہیں اترتے۔

جیمز کومی نے امریکی صدر کا غنڈوں کے سرغنہ سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنے وفاداروں سے گھرے رہتے ہیں، کومی نے ڈونلڈ کی برطرفی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا عہدے سے ہٹایا جانا شہریوں کو بے لگام کر دے گا۔ ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز کومی کو انتہائی جھوٹا شخص قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے جیمز کومی کو گذشتہ سال عہدے سے برطرف کردیا تھا جس کے بعد یہ ان کا پہلا انٹرویو ہے۔اس انٹرویو کے فورا بعد صدر ٹرمپ کا ردعمل بھی سامنے آیا۔ انھوں نے جیمز کومی پر 'بہت جھوٹ بولنی' کا الزام لگایا۔

متعلقہ عنوان :