نیتن یاہو نے ممدانی کو حزب اللہ اور خامنہ ای کے برابر کھڑا کردیا، تصویر وائرل
منگل 18 اگست 2026 23:05
(جاری ہے)
آئندہ انتخابات اکتوبر میں متوقع ہیں اور یہ 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے بعد ہونے والے پہلے انتخابات ہوں گے۔
نیتن یاہو کی کوشش ہے کہ جولائی میں اسرائیلی پارلیمان کنیسٹ کی تحلیل کے بعد بھی ان کی سخت گیر دائیں بازو کی اتحادی حکومت اقتدار میں برقرار رہے۔نیتن یاہو نے گزشتہ اتوار کو اس تشہیری بل بورڈ کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر بھی شیئر کی۔ اس کے ساتھ ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی، جس میں ممدانی کے نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دینے والے بیانات شامل تھے۔ممدانی اپنی انتخابی مہم کے آغاز ہی سے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے شدید ناقد رہے ہیں۔ تاہم نیتن یاہو کے ساتھ ان کی لفظی جنگ گزشتہ ماہ اس وقت مزید شدت اختیار کر گئی، جب ممدانی نے اسرائیلی وزیراعظم کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جگہ دی ہیگ میں ہے۔نیویارک کے میئر نے امریکی حکام سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اگر نیتن یاہو ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک آئیں تو امریکی حکام ان کے خلاف عالمی فوجداری عدالت کا جاری کردہ گرفتاری وارنٹ نافذ کریں۔اس کے جواب میں نیتن یاہو نے ممدانی پر نفرت پھیلانے اور نیویارک میں مختلف مذہبی گروہوں کو ایک دوسرے کے خلاف اکسانے کا الزام عائد کیا۔نیتن یاہو نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ امریکہ میں اسرائیل کی روایتی دو جماعتی سیاسی حمایت کو ممدانی کے ساتھ اتحاد رکھنے والے ترقی پسند ڈیموکریٹس سے خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔یہ انتخابی مہم ایسے وقت میں سامنے آئی ہے ،جب اسرائیل میں حالیہ کئی عوامی جائزوں کے مطابق نیتن یاہو اور ان کے حکومتی اتحاد کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔موجودہ کنیسٹ میں لیکوڈ کے پاس 32 نشستیں ہیں، جبکہ حالیہ سروے اسے صرف 21 سے 24 نشستیں ملنے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔اس کے باوجود نیتن یاہو خود کو ایک ایسے مضبوط رہنما کے طور پر پیش کر رہے ہیں جس نے ان کے بقول ایران، غزہ میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ کو قابو کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران سے مذاکرات کا راستہ بند نہ کریں: اردوان کا ٹرمپ کو مشورہ
-
امریکی صدرٹرمپ کو بڑا دھچکا،مقبولیت اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
نیتن یاہو نے ممدانی کو حزب اللہ اور خامنہ ای کے برابر کھڑا کردیا، تصویر وائرل
-
آئی ایم ایف کا عملہ 19 اگست سے سینیگال کا دورہ کرے گا
-
امریکی سینیٹر کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
-
عمان نے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت کی تو حملہ کیا جائے گا، ٹرمپ
-
بھارت، آسیب کا خوف، 600 طلبہ نے بورڈنگ اسکول چھوڑ دیا
-
بھارت، مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی
-
ایران کا امریکی فوجیوں کو پکڑنے یا مارنے پر 30 ہزار ڈالرز انعام کا اعلان
-
شارجہ ؛ پاکستان سوشل سینٹر میں 80واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا
-
جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں پاکستانی کلچر اینڈ لینگویج ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 14اگست یومِ آزادی کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد
-
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا مکہ معاہدے کا خیر مقدم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.