اسلام روشن تعلیمات اورقرآنی احکامات کے باعث تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

پیر 16 اپریل 2018 18:42

لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشدنے کہا ہے کہ اسلام اپنی روشن تعلیمات اور قرآن مجید کے احکامات کے باعث دنیا بھر میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے کیونکہ دین مبین کا پیغام آفاقی ہے جو کسی سرحد ، نسل اور علاقے تک محدود نہیں، اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور اسلام کی آفاقیت مسلمانوں کا طرہ امتیاز ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے نائب امیر مولانا منیر قاسم کی میزبانی میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر عبدالغفور راشد کو جمعیت کی برطانیہ میں سرگرمیوں خصوصاً گرجا گھروں کو خرید کر اہل حدیث مراکز میں تبدیل کرکے یہاں بچے اور بچیوں کے لئے درس و تدریس، نماز پنجگانہ، نماز جمعہ اور دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ ان کا کہنا تھاکہ اسلام امن او ر سلامتی کا مذہب ہے جس کی تعلیمات انسانوں کی بھلائی کے لئے ہیں، قرآن مجید کی تعلیمات کو اپنا کر اہم اپنی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :