وزیراعلیٰ پنجاب کی خواتین کوہ پیما ٹیم کو بری لا چوٹی سر کرنے پر مبارکباد

جمعہ 12 ستمبر 2025 19:24

وزیراعلیٰ پنجاب کی خواتین کوہ پیما ٹیم کو بری لا چوٹی سر کرنے پر مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بری لا چوٹی سر کرنے والی خواتین کوہ پیما ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیم کی سربراہ بی بی افزون سمیت پوری کوہ پیما ٹیم کے عزم اور حوصلے کو سراہا۔

(جاری ہے)

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خواتین کوہ پیما ٹیم نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہمت و حوصلہ بلند ترین پہاڑوں سے بھی بڑھ کر ہوتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم نے گزشتہ روز گلگت بلتستان میں 5400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔