ایس ایم منیر کی یوبی جی رہنمائوں کو2019 کے فیڈریشن الیکشن تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت

لسل شکستوں کے بعد ایک اور ہار کا مزہ چکھنے کیلئے مخالفین ایک بار پھر ہمارے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کررہے ہیں،ایس ایم منیر مخالف گروپ بوکھلاہٹ کا شکارہے،گلزارفیروز،ہم نے چائنا کے تعاون سے آٹوسیکٹر میںنیا منصوبہ شروع کیا،فرحان حنیف کا عشائیہ سے خطاب

پیر 16 اپریل 2018 18:56

ایس ایم منیر کی یوبی جی رہنمائوں کو2019 کے فیڈریشن الیکشن تیاریاں شروع ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے یوبی جی کے تمام رہنمائوں کو2019 کے ایف پی سی سی آئی الیکشن کیلئے باضابطہ انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ا یس ایم منیر نے گزشتہ شب چیئرمین ماسپیڈا فرحان حنیف کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی گئے عشائیہ سے خطاب میں کہا کہ ہمارے گروپ کا ہرفرد2018 کا فیڈریشن الیکشن ختم ہونے کے بعد صرف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے تھا مگر دوروز قبل گزشتہ4 سال سے بدترین شکست سے دوچار اپوزیشن گروپ کے رہنمائوں نے اپنی عادت سے مجبور ہوکر ایک بار پھر یو بی جی کی قیادت کوبراہ راست نشانہ بنایا اورمخصوص بزنس کمیونٹی کے لیڈربننے ہونے کے دعویدار خاموش تماشائی بنے رہی-چیئرمین ماسپیڈافرحان حنیف کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میںتقریب میں سینیٹر عبدالحسیب خان' زبیر طفیل' گلزارفیروز'اختیاربیگ،طارق حلیم'چیئرمین پاکستان اسٹیل انجینئر ایم اے جبار،حنیف گوہر،سلطان شمسی، انور قریشی، شکیل ڈھینگڑا، نوراحمد خان،سلمان اسلم، راشداحمدصدیقی، فرخ مظہر،اکرام راجپوت ،ڈاکٹر فرحان عیسی،ناصرالدین شیخ ،زبیرباویجہ،فرحان چشتی ،کرنل طاہر، شاکرشاہ ،سمیرمیرشیخ، مسعود احمد، رضوانہ شاہداوردیگر بھی موجودتھیً۔

(جاری ہے)

ایس ایم منیر نے کہا کہ دوروز قبل یحییٰ پولانی اوررحیم جانو نے مجھے فون کیا کہ وہ میری طبیعت پوچھنے کے لئے آنا چاہتے ہیں اور میں نے انہیں خوش دلی کے ساتھ آنے کی اجازت دی پھر میں بھی یحییٰ پولانی کے ہاں ایک دعوت میں شریک ہوا ،اسکے بعدرحیم جانو نی18اپریل کومیرے اعزاز میں ڈنر رکھا جس کے بعض افراد کو دعوت نامے جاچکے تھے مگر دوروز قبل تمام اختلافات دور کرنے کی کوششیں کرنے کے دعویدارمخالف گروپ کے لیڈر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ہمارے مخالف گروپوں کے رہنمائوں نے ہمارے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے اور نام نہاد لیڈر خاموش تماشائی بنے رہے ،عبدالرحیم جانو پر زور دیا گیاکہ ایس ایم منیر کے اعزاز میں دعوت منسوخ کی جائے ۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ سواچار سال پہلے بزنس کمیونٹی کی جانب سے ٹھکرائے ہوئے اور فیڈریشن ممبران کے اعتماد کو دھوکہ دینے والے اپوزیشن میں موجودموقع پرست عناصر کو اب پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی قبول کرنے کو تیار نہیں ہے، مسلسل شکستوں کے بعد بھی اگر اپوزیشن ایک اور شکست کا مزہ چکھنے کیلئے تیار ہے تو پھر ہم بھی اعلان کرتے ہیں کہ الیکشن ابھی سے آغاز ہوگیا ہے،یو بی جی کی مرکزی کورکمیٹی اور پانچوں ریجنل کمیٹیوں کے نمائندگان آئندہ چندروز میں الیکشن کے حوالے سے اہم تبادلہ خیال کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے گنتی کے رہنما ایف پی سی سی آئی کا پانچواں مسلسل الیکشن ہارنے کی تیاری ضرور کریں اور الیکشن کو الیکشن ہی سمجھیں،الفاظوں کا استعمال دائرہ اخلاق سے باہر نہ ہو ورنہ ہمارے بھی لوگ بپھر سکتے ہیں مگر ہم شائستگی کا دامن نہیں چھوڑیں گے۔ایس ایم منیرنے کہا کہ ہمیں یو بی جی کے پلیٹ فارم سے منتخب ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران کی کارکردگی پر فخر ہے،آئندہ الیکشن کیلئے ہمارا گروپ ملک بھر کے دورے شروع کرکے کردے گا ۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم بہت اچھی ہے اور اسے بہت پہلے آنا چاہیئے تھا،ہمارا مطالبہ ہے کہ اس اسکیم کو پارلیمنٹ اور سینٹ سے منظورکرایا جائے کیونکہ ملک میں ڈالرز کی قلت ہے اورڈالر آئیں گے تو حالات میں بہتری آئے گی۔یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ نے فرحان حنیف کو مستقبل کا بزنس لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں تمام قائدانہ صلاحتیں موجود ہیں ۔

یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروز نے کہا کہ ہمارے مخالف گروپ کے لوگ فیڈریشن میں مسلسل ہار سے گھبراکر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ہم انہیں متنبہ کرتے ہیں کہ ہمارے لیڈران کے خلاف غیرشائستہ زبان استعمال نہ کی جائے ورنہ ہمیں بھی جواب دینا آتاہے۔فرحان حنیف نے کہا کہ سی پیک میں شروع ہونے والے منصوبوں سے ملک میں خوشحالی کا ایک نیادور شروع ہوگا ، ہمارے گروپ نے بھی چائناکی ایک کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کیا ہے اور موٹر سائیکل انڈسٹری میں نیا منصوبے کا آغاز کردیا ہے،ہماری کوشش ہے کہ آئندہ تین سال میں ہم 20ہزار نوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع مہیا کرپائیں اور پاکستان کو پہلی مکمل اسمبلڈ موٹر سائیکل فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز میں 18ہزار لیبر فارغ بیٹھی ہوئی ہے جن سے کام ہی نہیں لیا جارہا مگر پورٹ قاسم میں ہم نے اس سلسلے میں منصوبے کو شروع کردیاہے اور چائنا کے ماہرین بھی کام کررہے ہیں ،ہم روزگار ڈیولپ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔فرحان حنیف نے کہا کہ ایس ایم منیر ہمارے وہ لیڈر ہیں جس کی لوگ عزت تو کرتے ہیں مگر ان سے محبت بھی کرتے ہیں جبکہ یہ اعزاز کسی دوسرے بزنس لیڈر کو حاصل نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :