جامعہ سندھ جامشوروکی طالبہ نتاشہ سومرو کو وائس چانسلر کی جانب سے موٹر سائیکل کا تحفہ

پیر 16 اپریل 2018 19:19

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) جامعہ سندھ جامشورو کے انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے سافٹ ویئر انجینئرنگ شعبے کے تیسرے سال کی طالبہ نتاشہ سومرو کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے جامعہ کی جانب سے موٹر سائیکل کا تحفہ دیا طالبہ نتاشہ کو ہاسٹل سے اپنے شعبہ آنے جانے میں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، اس تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ سندھ کی جانب سے انہیں موٹر سائیکل کا تحفہ دیا گیا ہے، جس کی مدد سے نتاشہ اپنے شعبے سے ہاسٹل اور ہاسٹل سے شعبے تک باآسانی آ جا سکتی ہیں اس موقع پر نتاشہ سومرو نے شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس شدید گرمی کے موسم میں جامعہ کی جانب سے تحفتاً دی گئی موٹر سائیکل ان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ اس موقع پر پرووسٹ، ماروی گرلز ہاسٹل ڈاکٹر فرحت نورین، ڈائریکٹر، سینٹر فار پیور اینڈ اپلائیڈ جیولاجی پروفیسر ڈاکٹر محمد حسن اگھیم ڈائریکٹر اسٹیگس ڈاکٹر سمیرا عمرانی و دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :