مغرب نے حقوق اور آزادی کے نام پر عورت کو بازار کی زینت بنا دیا ،اسلام نے عورت کوحقیقی معنوں میں عزت و احترام دیا ‘سینیٹر سراج الحق

مغرب ہماری اسلامی اقدار اور تہذیب و تمدن پر حملہ آور ہے، سنت رسول ﷺ کی پیروی اور خاندانی نظام کی مضبوطی اور حفاظت ہی میںہماری بقا اور فلاح ہے‘ امیر جماعت اسلامی

پیر 16 اپریل 2018 19:32

مغرب نے حقوق اور آزادی کے نام پر عورت کو بازار کی زینت بنا دیا ،اسلام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مغرب نے حقوق اور آزادی کے نام پر عورت کو بازار کی زینت بنا دیا ہے جبکہ اسلام نے عورت کوحقیقی معنوں میں عزت و احترام دیا ہے،مغرب ہماری اسلامی اقدار اور تہذیب و تمدن پر حملہ آور ہے، سنت رسول ﷺ کی پیروی اور خاندانی نظام کی مضبوطی اور حفاظت ہی میںہماری بقا اور فلاح ہے،اسلامی ریاست کے قیام اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے جدوجہد تقاضہء اسلام ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی شادی ہال میں جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے نائب امیر سید عزیر حامدکے صاحبزادوں سید اُسامہ عزیر اور سید حمزہ عزیر کی دعوت ولیمہ کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ولیمہ کی اس تقریب میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب اُمراء پروفیسر محمد ابراہیم خان ،ْ میاں محمد اسلم ،ْ سابق نائب امیر ڈاکٹر محمد کمال سمیت دیگر رہنمائوں ،ْ دوست احباب اور خاندان کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سراج الحق نے کہا کہ مجھے آج اس منفرد تقریب میں شرکت کرکے خوشی کے ساتھ ساتھ فخر بھی محسوس ہو رہا ہے ۔ ہمارے ساتھیوں نے خالص دین کی بنیاد پرآپس میں رشتے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے وزیراعظم چرچل نے لکھا ہے کہ برصغیر پر قبضے کے دوران وہاں کے سرداروں ،ْ خوانین اور با اثر لوگوں نے ان سے تعاون کیا تھاجبکہ مقامی علماء اور غریب لوگوں کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

چرچل نے تجویز کیا تھا کہ علماء کو قیادت وسیادت کے منصب سے ہٹایا جائے اور خواتین کو گھروں سے نکال کر آزادی دلائی جائے۔ یہی آج کی اسلام دشمن قوتوں اور ان کہ آلہ کار این جی اوز کا بھی ایجنڈا ہے ۔سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلمان خواتین کے لئے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہی آئیڈیل ہوسکتی ہیں ،ْ کوئی اداکارہ یا مغرب زدہ عورت نہیں ہو سکتی ۔

متعلقہ عنوان :