مولانافضل الرحمان کے ساتھ نہیں چل سکتے،عمران خان

شہبازشریف کے ساتھ سب سے زیادہ گاڑیاں چلتی ہیں،پاکستان کو فلاحی ریاست بناکر دکھائیں گے،مردان میں جلسے سے خطاب

پیر 16 اپریل 2018 20:31

مولانافضل الرحمان کے ساتھ نہیں چل سکتے،عمران خان
مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہم مولانافضل الرحمان کے ساتھ نہیں چل سکتے ،کشمیری مسائل کاشکارہیں اورکشمیرکمیٹی کاچیئرمین ساری دنیامیں گھوم رہاہے، شہبازشریف کے ساتھ سب سے زیادہ گاڑیاں چلتی ہیں۔پاکستان کو فلاحی ریاست بناکر دکھائیں گی-چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مردان میں جلسے سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ 29 اپریل کولاہورمیں تاریخ ساز جلسہ کریں گے،لٹیرے مل کر اداروں پر حملہ کررہے ہیں،جے آئی ٹی کے ساتھ ساری قوم کھڑی ہے،گھبرانانہیں،انتیس اپریل کو ساری دنیادیکھے گی کہ یہ قوم اپنی عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، انکاکہنا تھا کہا کہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے ٹیکس بڑھادیا گیا جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوا،ہم ادارے مضبوط کریں گے،نہ میں کسی کیسامنے جھکا،نہ عوام کوجھکنے دوں گا،مجھے اچھا وقت نظر آرہا ہے،عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بناکر دکھائیں گے،سب سے پہلے میں نے کہاتھاامریکی جنگ میں شرکت نہیں کرنی چاہئے تھی ۔

(جاری ہے)

قبائلی علاقوں کو پختونخوا میں ضم کریں گے،اپنی فوج اور قبائلی عوام کیساتھ کھڑے ہیں،عوام کا پیسہ باہر لے جانا منی لانڈرنگ ہے،ہم اداروں کو مضبوط کریں گے، عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے،ہم نے کے پی کو فقیدالمثال بلدیاتی نظام دیا،ضمیرفروش ایم پی ایز کو پارٹی سے نکال دیں گے،فاٹا اور خیبرپختونخوا کے انضمام پر عملدرآمد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :