انٹر فیتھ ایڈوائزری کمیشن کی کوئٹہ میں مسیحیوں پر فائرنگ اورپاک افغان سرحد پر ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

پیر 16 اپریل 2018 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) انٹر فیتھ ایڈوائزری کمیشن کے چیئر میں حافظ عبدالوھاب روپڑی مولانا شکیل الرحمن ناصر ڈاکٹر مسعود احمد،جاوید ولیئم ،سردار کلیان سنگھ،ڈاکٹر منوہر چاند،حافظ سمیع اللہ سمیت دیگر نے کوئٹہ میں مسیحیوں پر فائرنگ اورپاک افغان سرحد پر ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے اورشہید اہلکاروں کی بہادری اورجرات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے واقعات کا نوٹس لے، پاکستان کی اقلیتوں نے جس طرح پاکستان بنانے میں کردار ادا کیا اسی طرح وہ پاکستان بچانے میں بھی کردار ادا کررہے ہیںانہوں نے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا اورشہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں دینے والے اہلکاروںکی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ایف سی اہلکاروں نے اپنی قیمتی جانیں پاک دھرتی پر نچھاور کی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :