وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے انقلابی اقدام کے تحت صوبہ بھر میں انٹرن شپ پروگرام شروع

بدھ 17 ستمبر 2025 23:05

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے انقلابی اقدام کے تحت صوبہ بھر میں ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی اقدام کے تحت صوبہ بھر میں انٹرن شپ پروگرام شروع کیا گیا ہے جس پر 60 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے انٹرن شپ پروگرام کے تحت ویٹرنری درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئی20 ستمبر2025ء مقرر کر دی گئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت ایک ہزار (1000) ویٹرنری گریجوئیٹس اور پیراویٹس کو فیز وائز انٹرن شپ فراہم کی جائے گی۔

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے بتایا کہ پنجاب بھر کی طرح فیصل آباد ڈویژن میں بھی اس انٹرن شپ پروگرام کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ نوجوان اس موقع سے فوری فائدہ اٹھائیں اور اپنی درخواستیں جمع کرائیں کیونکہ یہ ایک سنہری موقع ہے جسے ضائع نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے تحت ویٹرنری گریجوئیٹس کو60 ہزار روپے جبکہ پیراویٹس کو40 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

پہلی فیز میں 485 اور دوسری فیز میں 515 امیدواروں کو شامل کیا جائے گا۔ درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئی20 ستمبر2025ء مقرر کر دی گئی ہے۔اہلیت کا معیار ویٹرنری گریجوئیٹس کے لئے DVM ڈگری (HEC سے منظور شدہ یونیورسٹی)،زیادہ سے زیادہ عمر 25 سال، متعلقہ ضلع کا ڈومیسائل اور PVMC رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ پیراویٹس کے لئے دو سالہ LAD ڈپلومہ، زیادہ سے زیادہ عمر20 سال اور پنجاب ڈومیسائل ضروری ہے جبکہ دونوں کا امیدوارکسی سرکاری یا نجی ادارے میں ملازم نہ ہو اور اپنا سمارٹ فون رکھتا ہو۔ امیدوار اپنی درخواستیں جمع کرانے کے لئے ویب سائٹ www.jobs.punjab.gov.pkپر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں مزید رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 08000-9211 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔