قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف ممتاز گوندل غلط رویہ پر تین ماہ کیلئے معطل

پیر 16 اپریل 2018 20:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے غلط رویہ پر قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف ممتاز گوندل کو تین ماہ کیلئے معطل کر دیا۔ نیب سے جاری بیان کے مطابق ان کی معطلی کا یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔