9 مئی کیسز، اعجازچوہدری کا سزا معطلی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع

ہفتہ 30 اگست 2025 15:56

9 مئی کیسز، اعجازچوہدری کا سزا معطلی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینیٹر اعجازچوہدری نے 9 مئی کے مقدمات میں سنائی گئی سزاں کی معطلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔اعجاز چوہدری کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے سزا معطلی کی درخواستیں دائر کیں۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سابق سینیٹر کے خلاف 9مئی واقعات سے متعلق سرور روڈ اور شادمان تھانوں میں درج مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سزا سنائی جبکہ وہ کیس کے آغاز سے ہی گرفتار ہیں اور اب تک جیل میں قید ہیں۔

ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے موقف اختیار کیا کہ اعجاز چوہدری کی سزا کے خلاف اپیلیں عدالتِ عالیہ میں پہلے ہی زیر سماعت ہیں، ٹرائل کورٹ نے انہیں حقائق کے برعکس سزا سنائی اور انہیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اپیلوں پر فیصلے تک اعجاز چوہدری کی سزا معطل کر کے ان کی ضمانت منظور کی جائے اور رہائی کا حکم دیا جائے۔