Live Updates

منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہی: وزیراعلی سندھ

ہفتہ 30 اگست 2025 15:39

منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہی: وزیراعلی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہے، دریا کے گرد بند اور نہری نظام کی کڑی نگرانی کی جائے۔ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق مراد علی شاہ کو وزیر آبپاشی جام خان شورو نے دریائی صورتِ حال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 83 ہزار اور اخراج 3 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 13 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 59 ہزار کیوسک ہے جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 64 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے۔ بیراجوں کی صورتِ حال ابھی تک بہتر ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اور انتظامیہ متحرک رہیں، صوبائی وزرا تمام اقدامات کی نگرانی کرتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ دریا کے کناروں یا کچے میں رہنے والے انتظامیہ سے تعاون کریں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :