Live Updates

کچھ لوگ جھوٹی خبروں سے سوسائٹی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ‘ عظمی بخاری

قوم کا جب بھی متحد ہونے کا موقعہ ہوتا یہ ٹولہ اپنی گندی سیاست شروع کردیتا ہے‘ وزیراطلاعات پنجاب

اتوار 31 اگست 2025 17:05

کچھ لوگ جھوٹی خبروں سے سوسائٹی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ کچھ لوگ جھوٹی خبروں سے سوسائٹی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ لوگوں کو ریلیف دینے کا ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ہمارا فوکس اس وقت ریلیف پر ہے لیکن ایک مخصوص ٹولہ مشکل کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہمدردی کی بجائے گندی سیاست کررہا ہے۔

(جاری ہے)

قوم کا جب بھی متحد ہونے کا موقعہ ہوتا یہ ٹولہ اپنی گندی سیاست شروع کردیتا ہے، تاہم یہ وقت سیاست کا نہیں ہے بلکہ لوگوں کو ریلیف دینے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ 7 لاکھ 60ہزار سیلاب متاثرین کو بروقت ریسکیو کرنا کوئی معمولی بات نہیں، پنجاب حکومت اپنے وسائل سے شہریوں کو تمام امدادی سرگرمیاں مہیا کررہی ہے۔متاثرہ شہریوں کے ساتھ ان کے مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے جبکہ کلینک آن ویلز نے بروقت متاثرہ شہریوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کو تاریخ کے بڑے سیلاب کا سامنا ہے اور ویسے ہی بڑے ریسکیو آپریشن پر کام جاری ہے لیکن کچھ لوگ جھوٹی خبروں سے سوسائٹی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات