
بجلی چوری/زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بلاتعطل بجلی فراہم نہیں کریں گے،بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی اولین ترجیح بل اداکرنے والے صارفین ہیں اور انہیں ہم زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کررہے ہیں‘وفاقی وزیرسرداراویس احمد خان لغاری
پیر 16 اپریل 2018 20:35

(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 173میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر برائے توانائی نے آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190سے خود یا لغاری گروپ میں سے امیدوار کھڑاکرنیکا اعلان کیا اور اس موقع پر کہا کہ عوام کی حمایت اورترقیاتی منصوبوں کو سامنے رکھ کر الیکشن میں ووٹ مانگیں گے ۔
عوام کی سہولت کے لئے مظفرگڑھ سے ڈیرہ غاز ی خان تک تقریباًً3ارب روپے کی لاگت سے ڈبل روڈ تکمیل کے مراحل میں ہے ۔ 18کلومیٹرملانہ روڈ 35کروڑروپے کی لاگت سے مکمل ہوگیاہے ۔ آئندہ موقع ملاتو عوام کی اس سے زیادہ خدمت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ درجنوں بڑے عوامی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈیرہ غازی خان کے دیہاتوں کو لاہور کے دیہاتوں کے برابر کردیااور وسائل کا رُخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ۔ جنوبی پنجاب کی عوام کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے سیاحتی مقام فورٹ منرو اپ گریڈکیاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ لغاری گروپ 2002ء سے 2018ء تک عوام کے سامنے اپنی اور مخالفین کی کارکردگی رکھیں گے اور عوام سے فیصلہ لیں گے کہ اپنے علاقوں میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کو دیکھ کر اپناووٹ آئندہ الیکشن میں کاسٹ کریں ۔ کھوسہ برادران نے پولیس گردی اور پٹواریوں کی سیاست کی ، عوام ووٹ کو عزت دو اور ووٹ کے ذریعے عزت بنائو والی پالیسی اپنائیں ۔ ڈی جی خان کی تاریخ میں اتنی ترقی کبھی نہیں ہوئی جتنی موجودہ دورِحکومت کے اقتدار میں ہوئی ہے ۔ سیف الدین کھوسہ اور دوست محمد کھوسہ نے بے پناہ اختیارات حاصل ہونے کے باوجود کوئی کام نہیں کیا ۔کھوسہ برادران نے لوگوں کے مسائل پر توجہ نہیں دی اور اپنے ذاتی مفادات کے لئے سیاست چمکائی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب کے دیہاتوں میں نئی سڑکیں، ہسپتال، ریسکیو1122کے بعد بجلی اور گیس کی سہولت بھی میسر آگئی ہے جس سے جنوبی پنجاب کی تحصیلوں اور دیہاتوں کا موازنہ وسطی پنجاب کے دیہاتوں سے ہورہاہے ۔ محمد شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی کے باعث فورٹ منروجیسے پسماندہ علاقہ میں پاکستان ایئرفورس کی جانب سے کیڈٹ کالج بنایاجا رہاہے ، عوام کی سہولت کے لئے جنوبی پنجاب میں منی مری کے منصوبے جلد مکمل ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام سمجھدار، باشعور اور عقلمند ہیں جنہوں نے سابقہ ادوار اور موجودہ دور حکومت کا موازنہ کرکے اپنا حق رائے دہی استعمال کرناہے ۔ آنے والے الیکشن میں عوام سوچ سمجھ کر جھوٹوں سے بچ کر ووٹ دیں ۔ہم نے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے جو کمی رہ گئی ہے وہ آئندہ منتخب ہوکر پوری کردیں گے ۔کھوسہ گروپ کے رہنما غلام مصطفی ہوت ، ارکان بلال احمد ہیر اورڈاکٹر محمد اقبال کھوجہ نے اپنی برادریوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ قبل ازیںوفاقی وزیر پاورڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے این اے 173کے مختلف علاقوں میں وفات پانے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے اُن کے گھر گئے ،انہوں نے اسحاق خان حسامہ کے بھائی ، پیر فتح محمد شاہ اور مختیار شاہ کی والدہ ، محمد حسین کونسلرکی عزیزہ اور رانا محمد حیات چنڑ کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارتی ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کررہے ہیں یہ جنگی انعام کے طور پر انڈیا کے منہ پر ماریں گے
-
قوم بھارت کی بزدلانہ کارروائی سے ہونے والی شہادتوں کے بدلے کی منتظر ہے
-
پاکستان کیخلاف دیوانگی کے شکار بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور خفت کا سامنا
-
لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
-
پاک بھارت لڑائی اور چین کے لیے انٹیلی جنس کے مواقع
-
پاک بھارت کشیدگی: فیک نیوز کی بھرمار، پتہ کیسے چلائیں
-
پاک بھارت جنگی کشیدگی، ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کا موک ڈرل کا انعقاد
-
غزہ: لوگوں کو ’پھنسانے‘ کے لیے امداد کے استعمال کا اسرائیلی منصوبہ مسترد
-
پاک بھارت کشیدگی، بھارتی پنجاب کے سکھوں کا مودی سرکار کیخلاف کھڑا ہونے اور مزاحمت کرنےکا اعلان
-
جرمن چانسلر نیٹو کے مستقبل کے بارے میں اب زیادہ پرامید
-
بھارت نے پاکستانی طیارے گرائے تو پھراس کا ملبہ اورپائلٹ کہاں ہیں ،ابھی تک پاکستان نے بھارت پر فضائی حملہ نہیں کیا صرف چھوٹے ہتھیاروں سے بھارتی فوجی چوکیوں پر جوابی کارروائی کی جا رہی ہے، ڈی جی ..
-
بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی آسمان پر پاکستان کے راج کا اعلان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.