فاقی وزیر سینیٹر ہارون اختر خان سے جنوبی کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو کی ملاقات

کورین سفیر نے وفاقی وزیر کو کورین تاجروں کی جانب سے پاکستان میں شروع کئے گئے اور مستقبل کے کاروباری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا

پیر 16 اپریل 2018 21:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو و وفاقی وزیر سینیٹر ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ ملک میں سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری اور حکومت کی کاروبار اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کے نتیجہ میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھے ہیں، کورین سرمایہ کاروں کو ان سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔

وہ پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو سے بات چیت کر رہے تھی جنہوں نے پیر کو یہاں ایف بی آر ہائوس میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہوا ہے، پاکستان کی مارکیٹ سازگار معاشی و سرمایہ کاری پالیسیوں کی بدولت اچھے منافع کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ کورین تاجر اور سرمایہ کار ان سے فائدہ اٹھائیں اور اقتصادی نمو میں حصہ لیں۔

اس موقع پر کوریا کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے نمو پا رہی ہے جہاں تجارت اور سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے پاکستان میں سیکورٹی کی بہتر صورتحال اور سرمایہ کاری دوست ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو کورین تاجروں کی جانب سے پاکستان میں شروع کئے گئے اور مستقبل کے کاروباری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :