ْعوامی مسائل کا بے حد احساس ہے ،سی پیک کے تحت سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے،عبدالقادربلوچ

ترقی کے ثمرات سے لوگ مستفید ہوسکیں گے ،ہم نے عوام کی خدمت کی ہے تو دوبارہ ووٹ لیکر کامیاب ہوسکتے ہیں،وفاقی وزیر سیفران

پیر 16 اپریل 2018 21:15

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) عوامی مسائل کا بے حد احساس ہے سی پیک کے تحت سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے ترقی کے ثمرات سے لوگ مستفید ہوسکیں گے اگر ہم نے عوام کی خدمت کی ہے تو دوبارہ ووٹ لیکر کامیاب ہوسکتے ہیں ماشکیل کے زلرلہ ذرگاں کے لئے امداد کو یقینی بنانے کے لیے کرداراداکررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنماء وفاقی وزیر سیفران جنرل عبدالقادربلوچ نے اپنے دورہ دالبندین اور ماشکیل کے موقع ٹھیکیدار حاجی عبدالرؤف ریکی کے رہائشگاہ پر ظہرانے میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی انکے ہمراہ حاجی عبدالسلام ریکی اوردیگر بھی ہمراہ سردار عبدالرشیدریکی اعظم ریکی نعمت اللہ عالیزی حاجی عبدالسلام ریکی اور دیگر بھی موجود تھے وقافی وزیر جنرل عبدالقادربلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے ہم محض تنقید کی سیاست ہرگز نہیں کرتے اپنے دور اقتدار میں حلقے کے عوام سمیت صوبے کے عوام کی حتی الوسع خدمت کی البتہ سرحدی ماشکیل کے زلرلہ ذرگاں کی امداد کے متعلق وہ کا م نہیں کر سکا جوکہ کرنا چاہئے تھا اس کے باوجود ماشکیل کے متاثرین 2200گھرانوں کوفی گھرانہ دولاکھ فراہم کرنے کا یقینی بنایا جارہا ہیں سابقہ وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری کے دور میں بھی میں نے کوشش کیں اب میر قدوس بزنجو کو بھی آگاہ کردیا متاثریں کی تعداد زیادہ ہے اس لئے تمام کی بحالی ناگزیر ہے ماشکیل کے لوگ مجھ سے شکوہ حق بجانب ہے سی پیک ایک تاریخی منصوبہ ہے اس سے ترقی کی راہیں کھلیں گی سڑکوں کی بدولت لوگوں کو نہ صرف آمدورفت میں آسانی ہوگی بلکہ تجارت کو فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے خاران ٹو یک مچھ سڑک کا افتتاح کیا جس پر کام تیزی سے جاری ہے اسطرح نوکنڈی سے لیکر ماشکیل اور پنجگور کو ملانے کے لئے سی پیک کے ذریعے سٹرک بنائی جائے گی انہوں نے کہا اپنے حلقے کے عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے اس لئے امید ہے کہ لوگ ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے ہم نے زبان کے بجائے عملی اقدامات کے ذریعے خدمات کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہینگے۔

متعلقہ عنوان :