اٹک، فتح جنگ میں دو بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا

پیر 16 اپریل 2018 21:26

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) فتح جنگ میں دو بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے رہائشی دو بھائیوں احمد یار خان اور اسفند یار خان پسران بہادر علی سکنائے فتح جنگ کو ذاتی رنجش کی بناء پر نا حق قتل کرنے والے ملزمان زوہران ،مہران پسران اعظم اور علی زیب ولد اورنگزیب سکنائے ڈھوک سیداں فتح جنگ کو گرفتار کر لیاڈی پی او اٹک عبادت نثار نے واقعے کے فوری بعد خصوصی ٹیم جس کی سربراہی اے ایس پی / ایس ڈی پی او فتح جنگ سرکل میڈم عنبرین کر رہی تھیں ٹیم میں ایس ایچ او فتح جنگ سب انسپکٹر ثاقب عباسی، انچارج ایچ آئی یو سرکل فتح جنگ سب انسپکٹر سہیل انجم، ٹیم آئی ٹی لیب و ملازمان تھانہ فتح جنگ تشکیل دی تھی جنہوں نے دن رات کی انتھک کوششوں اور جدید سائنسی طریقہ سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ملزمان کو فردا ً پیش عدالت کر کے ریمانڈ جسمانی حاصل کر کے ملزمان سے مزید تفتیش کی جائے گی اہل علاقہ نے اٹک پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا۔

متعلقہ عنوان :