پاکستان میں ہائوسنگ سیکٹر فنانس کی ترقی میں نیشنل بینک آف پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے، صدر این بی پی

کم آمدنی والے طبقے میں مناسب رہائش نہ ہونے سے سنجیدہ قسم کے معاشرتی، معاشی اور غیر قانونی عوامل جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں

پیر 16 اپریل 2018 21:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) نیشنل بینک آف پاکستان کے پریزیڈنٹ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سعید احمد نے اس بات کی توثیق کی کہ پاکستان میں ہائوسنگ سیکٹر فنانس کی ترقی میں نیشنل بینک آف پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے۔ وہ پیر کو ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان موریگیج ری فنانس کمپنی کے شیئر ہولڈرز کے دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

صدر نیشنل بینک سعید احمد نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقے میں مناسب رہائش نہ ہونے سے سنجیدہ قسم کے معاشرتی، معاشی اور غیر قانونی عوامل جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ 80-90 فیصد کم آمدنی والے طبقے کے لئے ملک میں 10 ملین ہائوسنگ یونٹس کی قلت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کے لئے ایک سسی ہائوسنگ اسکیم کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک واقعہ کا ذکر کیا جب وہ اندرون ملک بذریعہ سڑک کسی سفر پر رواں دواں تھے۔

انہوں نے اپنی گاڑی ایک ایسی جگہ روکی جہاں ایک خاندان ایک کچی آبادی میں رہتا تھا۔ دوران گفتگو گھر کے سربراہ نے بتایا کہ وہ گھروں کی تعمیرات کا کام کرتا ہے مگر خود اپنے کنبے کے لئے گھر نہیں بناسکا۔ سعید احمد نے کہا کہ اس واقعے نے ان پر گہرا اثر چھوڑا اور انہوں نے دل سے خواہش کی کہ غریبوں کے لئے گھروں کی فراہمی کے لئے حقیقی کوشش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ رہائش کی قلت کو دور کرنے کے لئے کچھ ہٹ کر سوچنا ہوگا اور اتھارٹیز کو اس سلسلے میں سنجیدہ اقدام کرنے ہوں گے اور رہائش سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو فعال بنانے کی ضرورت ہ ے۔ ان کی رہائش سے متعلق مسائل کا حل دے سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم آر سی کا آغاز اسی اسلسلے میں ایک اقدام ہے لیکن مزید عمارتوں کی تعمیر کی ضرورت ہے اور شعبہ تعمیرات کو باقاعدہ صنعت کی شکل میں کم لاگت والی رہائش فراہمی کے لئے قانونی اور قواعد کی پیچیدگیوں کو ختم کرنے کے لئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے۔

یہ اپنے محدود وسائل سے حکومت (وفاقی وصوبائی) کو سبسڈی کی فراہمی کی ضرورت کو پورا کرے گا۔ انہوں نے رحمت حسنی کی چیئرمین شپ میں اور این ککلارہ پین جو کہ پی ایم آر سی کے سی ای او ہیں کی مینجمنٹ، محمد سلیم سی اہ او اور سی ایف او سیکریٹری ذوالفقار علم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شروع سے ہی اس فلسفہ نے میری رہنمائی کی کہ درست کام کے لئے درست شخص ہونا چہائے۔ اسی وجہ سے ایک انتہائی تجربہ کار اور پیشہ ور مینجمنٹ ٹیم کو منتخب کیا ہے جو بہتر انداز میں کمپنی کے بہتر مستقبل کیلئے کام بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :