
قیادت ، حکومت ، معاشرے اور نظام کی اصلاح کے لیے قرآن و سنت کو تھامنا ہوگا ،سراج الحق
سود سے پاک معیشت سے ملک و قوم /ترقی ، خوشحالی حاصل کرسکتے ہیں ۔ آرسی ڈی گراؤنڈ ملیر میں محفل قرآن وسنت سے خطاب حافظ نعیم الرحمن ، مولانا عطاء الرحمن اور دیگرنے بھی خطاب کیا ،ْ ہزاروں مردو خواتین کی شرکت ،ْ 6عمرے کے ٹکٹ دیے گئے
پیر 16 اپریل 2018 21:54
(جاری ہے)
تقریب سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، شیخ القرآن مولانا عطاء الرحمن ، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، ضلع شرقی کے امیر یونس بارائی ، ملیر زون کے امیرصہیب بلال ، جامعہ حنیفیہ کے مہتمم مولانا یامین منصوری اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، ایم کیو ایم کے ایم این اے ساجد احمد ، ضلع شرقی کے سیکرٹری نعیم اختر ،نائب امراء ڈاکٹر فواد ،محمد اشرف ، عرفان شیخ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ تقریب میں خواتین ، بچوں ،بزرگوں اور نوجوانوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ شرکا ء نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور تقریب میں بڑے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ بچوں نے سراج الحق کو گلدستے پیش کئے اور بہت سی بچیوں نے اپنے گلک قرآن وسنت فنڈ میں ان کو دیے ۔تقریب میں 6خوش نصیب مرد و خواتین کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کے ٹکٹ دیے گئے،قبل ازیں سراج الحق کا نیشنل ہائی وے کالا بورڈ پر شاندار استقبال کیا گیااور انہیں جلوس کی شکل میں اجتماع گاہ لایا گیا۔ سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ شام کے اند رامریکا اور روس پنجہ آزمائی کر رہے ہیں اور مسلمان تباہی سے دو چار ہیں ۔ ہر طرف مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے ۔ امت کی تقسیم در تقسیم کا ایجنڈا دین اسلام کو کمزور کرنے کا عالمی ایجنڈا ہے ،دشمن کے مذموم ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لیئے مسلمانوں کو آپس میں نہیں مشترکہ دشمن سے لڑناہوگا ۔امریکہ نے اسلامی ممالک میں اپنی شاطرانہ چالوں سے حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں میں اپنے نمائندے مسلط کئے ہوئے ہیں ۔قوم کو اب فرقوںمسلکوں اور زبان کی بنیاد پر اپنے اپنے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا اور اپنے ووٹوں سے اسکا عملی اظہار کرنا ہوگا ۔سراج الحق نے کہا آنے والے الیکشن قوم کے لئے تبدیلی کا پیغام ثابت ہوں گے ۔عوام مسائل کے حل کے لئے کرپشن سے پاک جماعت اسلامی کے دیانت دار نمائندوں کو اپنا ووٹ دیںاسی طرح پاکستان فلاحی اور اسلامی و خوشحال ریاست بن سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ سرمایہ دار اور جا گیر داروں نے پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھ لیا ہے ان کی چودھراہٹ ختم کرنے کے لئے عوام ہمارا ساتھ دیں۔ حقیقی انصاف کی فراہمی صرف قرآن کے نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان بہت بڑی قوت کا نام ہے جو دشمن کے لیے ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ہم نے نوجوانوں کو کلمہ کی بنیاد پر اکھٹا کیا ہے اور یہ نوجوان اسلامی انقلاب کا ہر اول دستہ ثابت ہوں گے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ قرآن کتاب انقلاب ہے اور. پاکستان میں قرآن و سنت کا نفاذ ہی تمام مسائل کاحل ہے ،قرآن پاک کی در س و تدریس اور اس کو سینے سے لگاکر اپنی زندگی کو ترتیب دینے کی ضرورت ہے ،اسلام تمام شعبہ ہائے زندگی پر حاوی ہے ،قرآن کے نظام کو ہی اختیار اوربرسرزمین نافذ کرنے کی جدوجہد کرنی ہوگی۔ لبرل اور سیکولر تصورات کو ختم کرنے کے لیے متحد ہونا ہوگا ۔اسلام کو حکومت ، ایوانوں ،بازاروں ، چوراہوں ،ہر جگہ نافذ کرنا ہوگا ۔قرآن کے انقلابی پیغام کو عام کرنے کے لئے ہمیں اپنا سب کچھ قربان کرنا ہوگا ۔ شیخ القرآن مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ احکام الٰہی پر عمل کر نا اور انہیں اللہ کی زمین پر نافذ لر نے کی جدو جہد کر نا ہی اصل میں ایک مومن کی ذمہ داری اور فرض ہے ۔انبیاؑ کی پوری زندگی اور جدو جہد کا مرکز و محور یہ ہی بات رہی ہے اور انبیاؑ نے اپنے پیرو کاروں کو بھی اسی پر عمل کر نے نصیحت اور تلقین کی ہے ۔ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی قرآن و سنت کے مطابق بنانا ہو گی۔یونس بارائی نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں کرپشن فری پاکستان کا دیرینہ خواب ان شااللہ تعالی پورا ہوکر رہے گا۔عوام دین کو بچانے کے لئے دینی جماعتوں کے اتحاد کو ووٹ دیں۔صہیب بلال نے کہا جماعت اسلامی قرآن کی دعوت کو عام کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہے ۔مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.