علمادیوبند نے استعمار کے ہر ظلم وجبر کے خلاف تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے ، مولانا عبدالغفور حیدری

پاکستان میں اگر علماء کی کوششیں نہ ہوتیں تو امن کو لانا مشکل تھا ،جلسے سے خطاب

پیر 16 اپریل 2018 21:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومجلس عمل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا خطیب اسلام مولانا محمد سالم قاسمی کی دینی ملی خدمات کو تاریخ سنہری حروف سے یاد رکھے گی ، مولانا محمد سالم جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ، علمادیوبند نے استعمار کے ہر ظلم وجبر کے خلاف تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے ، پاکستان میں اگر علماء کی کوششیں نہ ہوتی تو امن کو لانا مشکل تھا ، 12 مئی کو شہدا اسلام کانفرنس میں اہل بلوچستان کی تاریخ ساز شرکت ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومجلس عمل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے منگچر میں شمولیتی جلسے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دارلعلوم دیوبند وقف کے صدر خطیب اسلام مولانا محمد سالم قاسمی کے خدمات کو تاریخ سنہری حروف سے یاد کریگی انہوں نے اپنے خطبات اور تصانیف میں امت اسلام میں بیداری اور شعور بخشا انہوں نے اسلام کی حقیقی خدمت کی اور دنیا بھر میں لاکھوں شاگردوں کو پیدا کیا جو امن اور اپنے ملک وملت کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ علمائکا وجود نعمت سے کم نہیں علماء اسلام نے ہمیشہ ملک کی ترقی وفلاح وبہبود کے لیئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا محمد سالم قاسمی کی ارتحال سے ہونے والے خلاء کو کبھی پر نہیں کیا جاسکے گا انہوں نے اسلام کے حقیقی چہرے کو دنیا میں متعارف کرایا کہ اسلام کے خلاف یہ پروپیگنڈہ ہے کہ یہ دہشتگرد ہے لیکن اسلام کا بنیادی نظریہ امن کا ہیں انہوں نے کہا کہ علمائے دیوبند نے ہمیشہ استعمار کے جابرانہ اور ظالمانہ نظام کے خلاف برسرِ پیکار رہے انہوں نے کہا کہ 12مئی کو قلات میں ہونے والا جلسہ بلوچستان کی سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریگی۔