وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرگندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری مہم کے بہترین نتائج

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:27

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرگندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری مہم کے بہترین نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کی عام مارکیٹ میں 8لاکھ 37ہزار 964آٹا تھیلے فراہم کیے جاچکے ہیں،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن میں 10اور 20کلو گرام کے 2لاکھ 43ہزار 247آٹا تھیلے فراہم کیے گئے ہیں،راولپنڈی ڈویژن میں آٹے کے 10اور 20کلو گرام کے 99ہزار 158تھیلے فراہم کیے گئے ہیں،مختلف اضلاع میں گراں فروشی کیلئے چھپائی گئی گندم بھی فلار ملز کو فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گندم اور آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے ساتھ زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے، آٹے کے تھیلوں کی سرکاری نرخوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :