پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 21:40

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس اضافے کے بعد مجموعی ذخائر 19 ارب 73 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق، مرکزی بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 14 ارب 35 کروڑ 72 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔دوسری جانب، کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی 3 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 37 کروڑ 85 لاکھ ڈالر تک جا پہنچے ہیں۔