پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بر وقت واپس ادائیگی کے انتظامات کر لئے

پاکستان 30 ستمبر تک 500 ملین ڈالریوروبانڈکی ادائیگی کریگا،ذرائع وزارت خزانہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:30

پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بر وقت واپس ادائیگی کے انتظامات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بروقت واپس ادائیگی کے انتظامات کر لئے ہیں، پاکستان 30 ستمبرتک 500 ملین ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کرے گا، یورو بانڈ کی ادائیگی سے ملکی زرمبادلہ ذخائر پر بوجھ نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے بھی ادائیگی کے انتظامات کی تصدیق کر دی ہے، رواں مالی سال واجب الادا 26 ارب ڈالرقرض میں سے 3.5 ارب ڈالر ادا کر دیئے گئے، اس میں 1.5 ارب ڈالر کی رقم اور 2 ارب ڈالر کے رول اوور شامل ہیں، باقی واجب الادا بیرونی قرض کی بروقت واپسی بھی یقینی بنائی جائے گی، حکومت پاکستان دوست ممالک کے 9 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوور ہونے کیلئے پر امیدہے ، سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس، چین کے 4 ارب ڈالرکے سیف ڈیپازٹس شامل ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے مطابق دوست ممالک کا قرضہ روول اوور کرایا جائے گا۔