ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی جاوید مرتضی عباسی کی جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت

پیر اپریل 21:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جاوید مرتضیٰ عباسی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے اعلی عدلیہ کے جج کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے۔