Live Updates

آئین کو تحفظ دینے کے لئے ن لیگ کو عدلیہ مخالف بیان بازی سے روکنا ہو گا،شفقت محمود

آئینی ادارے کے خلاف بات کرے تو آئین نہ ماننے کے مترادف ہے۔ عدلیہ کے فیصلوں سے اختلاف رائے رکھ سکتے ہیں لیکن اداروں کے خلاف بات نہیں کر سکتے، رہنما تحریک انصاف

پیر 16 اپریل 2018 22:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ آئین کو تحفظ دینے کے لئے ن لیگ کو عدلیہ مخالف بیان بازی سے روکنا ہو گا۔ آئینی ادارے کے خلاف بات کرے تو آئین نہ ماننے کے مترادف ہے۔ عدلیہ کے فیصلوں سے اختلاف رائے رکھ سکتے ہیں لیکن اداروں کے خلاف بات نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ آئین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ن لیگ کو بیان بازی سے روکنا ہو گا۔

جو بھی آئینی اداروں کے خلاف بات کرے تو سمجھ لیں وہ آئین کو نہیں مانتے۔ بات صرف توہین کی نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ ججز کو ڈرانے کی کوشش کون کر رہا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعے سے ن لیگ پر شک جات اہے لیکن الزام نہیں لگایا جا سکتا۔ نواز شریف اور مریم نواز کے عدلیہ مخالف تقاریر کو کبھی ایک جیس انہیں کیا جا سکتا۔ شفقت محمود نے مزید کہا کہ نہال ہاشمی نے ججز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات