گورنر سندھ کا غزہ امن معاہدے پر جمعہ کو اظہار تشکر منانے کا اعلان

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:47

گورنر سندھ کا غزہ امن معاہدے پر جمعہ کو اظہار تشکر منانے کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا غزہ امن معاہدے پر جمعہ کو اظہار تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فلسطینی عوام کیلئے دعائیں اور شکرانے کے نوافل ادا کریں گے،غزہ امن معاہدے پر فلسطین کے عوام خوش ہیں، پاکستان نے فلسطین کے عوام کیلئے بھرپور آواز اٹھائی،وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ امن معاہدے کی تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کی، پاکستان نے ثالثی میں اہم کردار ادا کیا اسی لئے ٹرمپ فیلڈ مارشل کا بار بار ذکر کر رہے ہیں۔