سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری اور اعتماد کی علامت ہے، گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری

بدھ 15 اکتوبر 2025 16:04

سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری اور اعتماد کی علامت ہے، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نےکہا ہے کہ سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری اور اعتماد کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق سفید چھڑی کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ بصارت سے محروم افراد کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں،بصارت سے محروم افراد کو باعزت اور محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔سفید چھڑی احترام اور خود انحصاری کی علامت ہے، اس دن کو شعور کی بیداری کے طور پر منایا جائے۔گورنرسندھ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نابینا افراد کے ساتھ سڑکوں پر تعاون کریں۔بصارت سے محروم افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

متعلقہ عنوان :