پنجاب بھرمیں 11 ہزار اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری

اگلے مرحلے میں سرپلس اساتذہ کوہرصورت ٹرانسفرکیا جائے گا

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:07

پنجاب بھرمیں 11 ہزار اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے 11 ہزار اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ 4 اضلاع میں الیکشن کے باعث تبادلوںکے آرڈرز روک لئے گئے ،رحیم یارخان،مظفرگڑھ،فیصل آباداورسرگودھامیں تبادلوں کے احکامات روکے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ سکولزایجوکیشن کے مطابق اپلائی نہ کرنے والے سرپلس اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی،اگلے مرحلے میں سرپلس اساتذہ کوہرصورت ٹرانسفرکیاجائے گا۔