سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان مارے گئے

بدھ 15 اکتوبر 2025 14:46

سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان مارے گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلوں میں 3ملزمان مارے گئے ۔ترجمان کے مطابق کاہنہ تھانہ کی حدود میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو ا۔

(جاری ہے)

زیر حراست ملزم سہیل عرف شانی کو سی سی ڈی کی ٹیم ریکوری کے لیے کاہنہ نو لے کر جا رہی تھی کہ اسی دوران ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کی کوشش میں پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں سہیل عرف شانی ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے، ۔سہیل عرف شانی ڈھائی درجن سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث تھا۔لاہور ڈیفنس چرڑ گائوں میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں شیر افضل نامی ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ ہلاک ہو گیا ۔جبکہ سول لائن کرول کے علاقے میں ہونے والے مبینہ مقابلے میں محمد حسین نامی ڈاکو مارا گیا ۔ ڈاکو متعدد ڈکیتی قتل سری سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے ، لاہور پولیس نے لاشیں مردہ خانے جمع کروا دیں ۔