وہاڑی، گجر اور ڈاہا برادری میں تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

بدھ 15 اکتوبر 2025 13:08

وہاڑی، گجر اور ڈاہا برادری میں تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 48 ڈبلیو بی میں گجر اور ڈاہا برادری کے درمیان جھگڑے نے خونریز شکل اختیار کر لی۔واقعہ کے دوران فائرنگ سے ڈاہا برادری کا ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اسرار ڈاہا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں اس کے دو بھائی رئیس اور فاروق سمیت دیگر چار افراد شامل ہیں، فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ۔

واقعہ کے ردِعمل میں ڈاہا برادری نے مقتول کی لاش رکھ کر پرامن احتجاج شروع کر دیا ہے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گجر برادری کی چار خواتین کو حراست میں لے لیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ۔مقامی انتظامیہ نے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔