
ماں کا دودھ بچے کی بہترین غذا ہے ، فارمولا ملک کسی صورت بھی ماں کے دودھ کا متبادل نہیں ہو سکتا‘خواجہ عمران نذیر
ہسپتالوں میں فارمولا ملک کی فروخت اور پروموشن پر مکمل پابندی،غیر ضروری طور پر فارمولا ملک تجویز کرنے پرایکشن لیا جائے گا‘صوبائی وزیرصحت
پیر 16 اپریل 2018 22:48

(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پروٹیکشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈچائلڈ نیوٹریشن رولزمتعین کیے ہیں ،اس قانون پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیں۔
یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میںپنجاب پروٹیکشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈچائلڈ نیوٹریشن لاء کے حوالے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سمینار کا انعقاد محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرIRMNCHکے زیر اہتمام کیا گیا۔سمینار میںممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عظمیٰ، ممبر پی اینڈ ڈی ہیلتھ ڈاکٹر شبانہ حیدر،ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن IRMNCHڈاکٹر اختر رشید، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم مجید، ڈاکٹرذوالفقار،ڈائریکٹر IRMNCHڈاکٹر ناصر ، پنجاب کے تحصیل اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے اے ایم ایس حضرات اوربین الاقوامی ڈویلپمنٹ پارٹنر زکے نمائند گان نے شرکت کی۔اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کی پیدائش کے فورا بعد ہلاکت کی شرخ افسوس ناک ہے اور ناقص غذا ((malnutrirtionاس وقت ہماراسب سے بڑامسئلہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ ایک تحقیق کے مطابق ناقص غذا ((malnutrirtion ملک کی معیشت کو 12سی13فیصد تک نقصان پہنچاتی ہے،ہمیں اس پر قابو پانے کے لیے خصوصی توجہ دینی ہو گی۔انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لیول کے ہسپتالوں میں سٹیبلائزیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیںجن میں غذائیت کی کمی کا شکار بچوں کا علاج کیا جاتاہے اور یہ سنٹرز 24گھنٹے کام کر رہے ہیں۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پی اینڈ ڈی ہیلتھ ڈاکٹر شبانہ حیدر نے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کا بنیادی حق ہے اور یہ ہماری مذہبی ،اخلاقی اور بنیادی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو انکے حق سے محروم نہ رکھا جائے۔انھوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی گائنی وارڈ میں خواتین کو بریسٹ فیڈنگ کے فوائد کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جانی چاہیے اور ضلعی انتطامیہ اس قانون پر سختی سے عملدرامد کروائیں۔اس موقع پرایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن IRMNCHڈاکٹر اختر رشید نے بریسٹ فیڈنگ اور چائلڈ نیوٹریشن کے حوالے سے آئی ار ایم این سی ایچ پروگرام کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔سمینار میں بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تیار کی گئی موبائل ایپلیکیشن پر بریفنگ دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.