سعودی ایئرلائن کا پاکستان کے لئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ

فلائی ادیل 27 اکتوبر سے ریاض سے ابتدائی طور پر ایک پاکستانی شہر کے درمیان پروازوں کا آغاز کریگی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 اکتوبر 2025 21:50

سعودی ایئرلائن کا پاکستان کے لئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2025ء) سعودی ایئرلائن کا پاکستان کے لئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ، فلائی ادیل 27 اکتوبر سے ریاض سے ابتدائی طور پر ایک پاکستانی شہر کے درمیان پروازوں کا آغاز کریگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی جانب سے لاہور کے لیے فلائٹ آپریشن میں دلچسپی بڑھنے لگی ہے، سعودی ایئرلائن فلائی ادیل نے بھی پاکستان کے لیے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

ایئرلائن کے مطابق فلائی ادیل 27 اکتوبر سے ریاض سے لاہور کے درمیان پروازوں کا آغاز کرے گی جو ہفتہ وار دو بار آپریٹ کی جائیں گی۔ کمپنی نے ریاض سے لاہور کے لیے کم سے کم 539 سعودی ریال اور لاہور سے ریاض کے لیے 649 ریال کرایہ مقرر کیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نئی بین الاقوامی ایئرلائنز کی دلچسپی سے لاہور ایئرپورٹ پر فضائی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔