
غزہ تعمیرنو: یو این نے جنگ میں تباہ حال عمارتوں کا ملبہ ہٹانا شروع کر دیا
یو این
ہفتہ 18 اکتوبر 2025
23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے غزہ شہر میں ہسپتالوں اور سکولوں سمیت تباہ شدہ ڈھانچے کی تعمیرومرمت اور اس تک رسائی کو بحال کرنے کے لیے مرکزی سڑکوں سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ
کے اعلیٰ سطحی امدادی رابطہ کار ٹام فلیچر نے آج مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 'یو این ڈی پی' کے نمائندے جیکو سلیئرز کے ساتھ شہر کے وسطی علاقے الجلاء سٹریٹ کا دورہ کر کے وہاں ملبہ ہٹانے کی کارروائی کا جائزہ لیا۔ غزہ شہر میں شروع کیا جانے والا یہ کام علاقے بھر میں ملبہ صاف کرنے اور ٹھکانے لگانے کے ایک جامع منصوبے کا پہلا قدم ہے۔
جیکو سلیئرز نے یو این نیوز سے بات کرتے کہا غزہ میں تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ صاف کرنا آسان کام نہیں۔
(جاری ہے)
یہ مقدار امریکی شہر نیویارک کے مشہور سینٹرل پارک کے گرد 12 میٹر اونچی دیواروں کے اندر سما سکتی ہے جبکہ سینٹرل پارک کا رقبہ تقریباً 3.41 مربع کلومیٹر ہے جو نیویارک کے مین ہٹن جزیرے کے رقبے کا تقریباً 6 فیصد بنتا ہے۔
ملبے کی ری سائیکلنگ
انہوں نے بتایا کہ پہلا ہدف سڑکوں کی صفائی اور ہسپتالوں، سکولوں اور دیگر اہم عمارتوں تک رسائی کو بحال کرنا ہے۔
اٹھایا جانے اولا ملبہ ری سائیکل کیا جا رہا ہے جسے پیس کر سڑکوں کی تعمیر، خیموں کے لیے بنیادیں اور عارضی سہولیات بنانے میں استعمال کیا جائے گا۔ یہ وسائل کو دوبارہ استعمال میں لانے اور تباہی کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کی ایک وسیع تر کوشش کا حصہ ہے۔الجلاء سٹریٹ پر 'یو این ڈی پی' کے زیراہتمام درجنوں بھاری مشینیں دن رات کام کر کے کئی مہینوں سے بند سڑکوں کو کھول رہی ہیں۔
اس منصوبے کو غزہ کی تعمیر نو کی طویل راہ پر پہلا اور فیصلہ کن قدم سمجھا جا رہا ہے۔ 'یو این ڈی پی' کو امید ہے کہ یہ کوششیں بحالی کے منصوبوں کو تیز کرنے میں مدد دیں گی۔ تاہم حکام نے خبردار کیا ہے کہ یہ کام بہت سے وسائل اور وقت کا تقاضا کرتا ہے اور یہ نہایت تھکا دینے والا عمل ہے جسے مکمل ہونے میں کئی سال لگیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ کی بحالی میں خواتین اور لڑکیوں کا کردار مرکزی ہونا چاہیے، یو این ویمن
-
یمن: یو این عملے کے خلاف حوثیوں کے الزامات مسترد
-
غزہ تعمیرنو: یو این نے جنگ میں تباہ حال عمارتوں کا ملبہ ہٹانا شروع کر دیا
-
افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا
-
سیکیورٹی فورسز نے بھارت کے حمایت یافتہ 34 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیئے
-
سعودی ایئرلائن کا پاکستان کے لئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی سپلائی بند کردی جس سے خیبرپختونخواہ میں آٹا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا
-
وفاقی حکومت اگر کراچی میں ترقیاتی کام کرانا چاہتی ہے تو ہمیں خوشی ہوگی
-
چھاتی کے سرطان کے مکمل خاتمہ کیلئے تعاون،ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف
-
محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے موسم سرما کیلئے نیا ٹائم ٹیبل منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو بھیج دیا
-
عسکریت پسند ’گل بہادر گروپ‘ جو کبھی ’گڈ طالبان‘ شمار کیا جاتا تھا
-
وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.