
یمن: یو این عملے کے خلاف حوثیوں کے الزامات مسترد
یو این
ہفتہ 18 اکتوبر 2025
23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یمن میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے خلاف حوثیوں (انصاراللہ) کے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سختی سے مسترد کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے عملے کے خلاف الزامات نہایت سنگین اور ناقابل قبول ہیں جن سے امدادی کارکنوں کی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور انسانی جانوں کو تحفظ دینے کی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
یمن
کے بڑے حصے پر قابض حوثیوں نے گزشتہ دنوں الزام عائد کیا تھا کہ ملک میں اقوام متحدہ کے اہلکار امریکہ اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرتے ہیں، ادارے کا طرزعمل سیاسی تعصب پر مبنی ہے اور اس نے اسرائیل کے عسکری اقدامات کی مذمت نہیں کی۔(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق، سیکرٹری جنرل نے یمن اور دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے عملے سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کے کارکن انسانیت، غیرجانبداری، خودمختاری اور دیانت جیسے اصولوں پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ضرورت مند لوگوں کی خدمت کرتے ہیں۔
زیرحراست عملے کی رہائی کا مطالبہ
انتونیو گوتیرش نے اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں کی امدادی خدمات کو سراہا ہے جنہوں نے برسوں سے یمن میں لاکھوں افراد کی جانیں بچانے میں کردار ادا کیا۔
انہوں نے تنازع کے تمام فریقین کو یاد دلایا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر وقت امدادی کاموں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔سیکرٹری جنرل نے حوثیوں کی جانب سے ناجائز طور پر گرفتار کیے گئے اقوام متحدہ، غیرسرکاری اداروں، سول سوسائٹی اور سفارت خانوں کے تمام اہلکاروں کو رہا کرنے کا مطالبہ بھی دہرایا ہے۔ حوثیوں نے ان میں سے بیشتر لوگوں 2021 سے حراست میں لے رکھا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے حوثیوں سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا پاس کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے دفاتر کو خالی کریں اور قبضے میں لیے گئے اس کے اثاثے اور سازوسامان فوراً واپس کریں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دہشتگردوں کیخلاف کاروائی نہ کرنا افغان حکومت کی مجبوری ہوگی، پاکستان مزید برداشت نہیں کرسکتا
-
غزہ کی بحالی میں خواتین اور لڑکیوں کا کردار مرکزی ہونا چاہیے، یو این ویمن
-
یمن: یو این عملے کے خلاف حوثیوں کے الزامات مسترد
-
غزہ تعمیرنو: یو این نے جنگ میں تباہ حال عمارتوں کا ملبہ ہٹانا شروع کر دیا
-
عبوری طالبان حکومت پاکستان پر حملہ کرنے والی پراکیسز کو لگام ڈالیں
-
افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا
-
چہرے اور پارٹیاں نہیں، فرسودہ نظام بدلنے سے ملک آگے بڑھے گا، حافظ نعیم الرحمن
-
سیکیورٹی فورسز نے بھارت کے حمایت یافتہ 34 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیئے
-
سعودی ایئرلائن کا پاکستان کے لئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی سپلائی بند کردی جس سے خیبرپختونخواہ میں آٹا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا
-
وفاقی حکومت اگر کراچی میں ترقیاتی کام کرانا چاہتی ہے تو ہمیں خوشی ہوگی
-
چھاتی کے سرطان کے مکمل خاتمہ کیلئے تعاون،ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.