مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے،عمران خالد بٹ

پیر اپریل 23:01

گوجرانوالہ۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس عمران خالد بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے ،کارکن فکر نہ کریں اللہ بہتر کرے گا آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن ہی بنائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمارے موقف کو پذیرائی بخشی ہے، عوام نے دھرنے اور پیسے کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ،آئندہ عام انتخابات میں بہترین امیدواروں کو ٹکٹ دیں گے، آئندہ حکومت بھی ن لیگ ہی کی ہو گی، پارٹی رہنما اور کارکن ووٹ کے تقدس کی بحالی کا پیغام عام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ظلم برداشت کرتا رہتا ہے اور ظلم کے خلاف کھڑا نہیں ہوتا، وہ سب سے بڑا ظالم ہے، ہم نے غلط اور صحیح میں تفریق کرنا ہے، ملک کے آئندہ 70 سال پچھلے 70 سالوں کی طرح نہیں گزرنے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :