ملازمہ کے تشدد سے بچی ہلاک

منگل 17 اپریل 2018 11:00

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) سعودی عرب میں ایتھوپیا کی گھریلو ملازمہ نے بچی پر تشدد کر کے اسے ہلاک کر دیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق الخرج شہر میں ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی گھریلو ملازمہ نے بچی پر تشدد کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جسے فوری طور پر کنگ سعود میڈیکل سٹی الخرج منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لایت ہوئے چل بسی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملازمہ کو تحویل میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :