ایران، لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:49

ایران، لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)ایران میں نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاندان کی جانب سے سرِعام پھانسی کی درخواست کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ کا خاندان کا تعلق بوکان شہر سے تھا۔اس حوالے سے صوبائی چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عوامی جذبات پر اس کیس کو خصوصی توجہ دی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مجرم کو سزائے موت مارچ میں سنائی گئی تھی جسے بعدازاں اعلی عدالت نے بھی برقرار رکھا تھا۔