تاپسی پنو کی فلم’’من مرضیاں‘‘ کی نئی جھلک جاری

منگل 17 اپریل 2018 11:40

تاپسی پنو کی فلم’’من مرضیاں‘‘ کی نئی جھلک جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کی فلم’’من مرضیاں‘‘ کی نئی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاپسی پنو کی نئی فلم ’’من مرضیاں‘‘ کی نئی جھلک جاری کی گئی ہے ، تاپسی پنو نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فلم کی عکسبندی مکمل کر لی ہے اور وہ اسے بہت یاد کریں گی کیونکہ انہوں نے عکسبندی کے دوران بہت مزہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے ہدایتکار انوراگ کشیپ ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں تاپسی پنو، ابھیشیک بچن اور وکی کوشل شامل ہیں۔ فلم7ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔