Live Updates

نگران وزیراعظم کے لیے رزاق داؤد کا نام ، عمران خان خود ان کے اسکیںڈلز سے لاعلم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 اپریل 2018 11:18

نگران وزیراعظم  کے لیے رزاق داؤد کا نام ، عمران خان خود ان کے اسکیںڈلز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اپریل 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دئےگئے ناموں میں ایک نام عبد الرزاق داؤد کا بھی ہے۔ عبدالرزاق داؤد مشرف دور میں1999ء سے 2000ء تک وزیر تجارت رہے ہیں، عبد الرزاق داؤد معروف صنعت کار اور اسٹیٹ بنک کے سسابق ڈائریکٹر ہیں، داؤد فیملی کا ہم پہلے بھی بتاتے رہتے ہیں، ان کے کزن حسین داؤد اینگرو میں روزانہ ایک لاکھ 72 ہزار ڈالر لے رہے ہیں۔

عمران خان کو عبد الرزاق داؤد کا پتہ ہے یا ان کو کسی نے بتایا نہیں اور یہ بھولے پن میں مارے جائیں گے۔ عبد الرزاق داؤد جب مشرف کے دور میں وزیر تھے تو ان کا بجلی چوری کرنے کا ایک بہت بڑا اسکینڈل آیا تھا۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی جب پہلے صحافت کرتے تھے ، اس دور میں انہوں نے ڈیسکون کمپنی کے بجلی چوری کے اسکینڈل کو پکڑا تھا ، عمران خان کے صزریعے اس بندے کو اُمیدوار بنایا گیا ہے جس کے بجلی چوری کے اسکینڈلز موجود ہیں، اس وقت ان کے خلاف واپڈا میں مقدمات بھی ہوئے تھے ، ان کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ عمران خان کو اس لائن پر کس نے لگا دیا ہے کہ عبد الرزاق داؤد آپ کو فری اینڈ فئیر الیکشن کروا کر دیں گے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :