آل ٹیچر ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

منگل 17 اپریل 2018 12:06

تیمرگرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)تیمرگرہ میں آل ٹیچر ایسوسی نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا جس میں صوبائی صدرمحمد شاہ ، باچا محمد اور علی رحمان وغیرہ کے علاوہ سینکڑوں مظاہرین نے شرکت کی‘ انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات کے پانچ سال ہوگئے تاہم صوبائی حکومت نے ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے‘ہمارے مطالبات میں ٹائم سکیل، بچوں کے لئے کوٹہ، محکمہ میں این جی او کے تاثرات ختم کرنا وغیرہ شامل ہیں‘انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت منافقت سے کام لے رہی ہے جس کی وجہ سے ہمارے مسائل جوں کے توں پڑے ہیں۔